جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

طالبان امریکا مذاکرات کامیاب، دونوں فریقین کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: امریکا اور طالبان نے مذاکرات کامیاب ہونے کی تصدیق کردی، مذاکرات پر دستخط 29فروری کو ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فریقین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد طالبان اور امریکا نے بات چیت سے متعلق وضاحت جاری کردی۔ امریکا اور طالبان نے افغانستان سے غیرملکی فوجیوں کے انخلا پر اتفاق کرلیا۔

مذاکرات پر دستخط29فروری کو ہوں گے۔ مذاکرات میں فریقین کے درمیان شرائط رکھی گئی ہیں کہ دونوں پارٹیاں دستخط سے پہلے سازگار ماحول کو یقینی بنائیں گی۔ مختلف ممالک اور نمائندگان تنظیم کو دستخط کی تقریب میں بلایا جائے گا۔

ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ شرائط کے تحت دونوں اطراف کے قیدیوں کی رہائی یقینی بنائی جائے گی، سیاسی پارٹیوں میں انٹر افغان مذاکرات شروع کرنے کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، غیرملکی افواج کا افغانستان سے انخلا کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 8 ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کی جانب سے کابل حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد امن مذاکرات منسوخ کر دیے تھے۔ جس کے دوبارہ ماحول سازگار بنایا گیا۔

دوسری جانب امریکی وزارت داخلہ کے سیکریٹری مائیک پومپیو نے بھی معاہدے پر طالبان کے رضامند ہونے کی تصدیق کی اور انہوں نے مذاکرات کی کامیابی پر مسرت کا اظہار بھی کیا۔

امریکا طالبان مذاکرات فیصلہ کن ثابت ہونے کا امکان

اس مذاکرات کی کامیابی میں پاکستان نے ہر ممکن کوششیں کیں جس کا مقصد خطے میں قیام امن کو فروغ دینا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پاکستان کے کردار کے متعرف رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں