نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں قائم سرکاری اسپتال میں کتوں نے شعبہ ایمرجنسی میں قبضہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے پیلی بھیت میں قائم ورلڈ آف کمیونٹی ہلیتھ سینٹر کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں کتوں نے ڈیرے ڈال لیے۔
میڈیا نے کتوں کی تصاویر بھی شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آوارہ کتے بستر پر آرام کررہے ہیں جبکہ وہ ایمرجنسی کی راہداری میں مٹر گشت کررہے ہیں۔
میڈیا پر خبر شائع ہونے کے بعد چیف میڈیکل آفیسر سیما اگروال نے نوٹس لیا اور منتظمین کے خلاف ایکشن کی ہدایت کردی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’سرکاری اسپتال میں آوارہ کتوں کا ہونا سوالیہ نشان ہے، اس طرح کا واقعہ ماضی میں کبھی پیش نہیں آیا، ہم نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا‘۔
Pilibhit: Stray dogs were seen lying on the bed & roaming in the emergency ward of Community Health Center, Puranpur. Seema Agarwal, Chief Medical Officer (CMO) says,”this should not have happened. We will investigate & take strict action.” pic.twitter.com/N2eVlwjwwG
— ANI UP (@ANINewsUP) February 21, 2020
سیما اگروال کا کہنا تھا کہ اسپتال کی حالتِ زار اور حالیہ واقعے میں جو بھی ملوث ہوا اُس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اُسے برطرف بھی کیا جائے گا۔