اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بہت خوفناک ہے، رکن برطانوی پارلیمنٹ

اشتہار

حیرت انگیز

لیڈز : رکن برطانوی پارلیمنٹ ہیلری بین نے ڈیبی ابراہمز سے بھارت میں ہونے والے سلوک کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں صورتحال بہت خوفناک ہے، مسئلہ کشمیر بغیر بات چیت کے حل نہیں ہوسکتا۔

تفصیلات کے مطابق رکن برطانوی پارلیمنٹ ہیلری بین نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیبی ابراہم سے بھارت میں ہونے والاسلوک افسوس ناک ہے، ڈیبی ابراہم کو ان کے عزیزو اقارب سے بھی نہیں ملنے دیا گیا۔

ہیلری بین کا کہنا تھا کہ ڈیبی ابراہم نے مسئلہ کشمیر پر بہت کام کیا جس سے بھارت ناخوش ہے، پارلیمنٹ میں ڈیبی ابراہم کے تحفظات زیر بحث لائے جاسکتے ہیں، ڈیبی نے پارلیمنٹ میں بات کی تو بھارت سے معاملہ اٹھائیں گے۔

- Advertisement -

ہیلری بین کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں صورتحال بہت خوفناک ہے، مسئلہ کشمیر بغیر بات چیت کے حل نہیں ہوسکتا ، کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی روکنے پر بات چیت کا وقت آگیا، مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی بربریت کے خلاف بولنے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراہمز کو بھارت پہنچنے پر ذلت آمیز سلوک کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا ویزا منسوخ کردیا گیا۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراہمز کا کہنا ہے کہ دہلی ایئرپورٹ پر ان کی آمد کے وقت انہیں بتایا گیا کہ ان کا ای ویزا منسوخ کردیا گیا ہے اور اب وہ ایئرپورٹ پر ڈی پورٹ کیے جانے کے انتظار میں ہیں۔

مزید پڑھیں: کشمیریوں کی حمایت میں بولنے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ سے دہلی آمد پر ذلت آمیز سلوک

ڈیبی کا کہنا ہے کہ بھارت میں ان کے ساتھ ایک مجرم جیسا سلوک کیا گیا اور انہیں ڈی پورٹ کیے جانے والے افراد کے سیل میں رکھا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا موجودہ ای ویزا گزشتہ برس اکتوبر میں جاری کیا گیا تھا اور اس کی مدت معیاد اکتوبر 2020 تک ہے تاہم دہلی ایئرپورٹ پر حکام نے انہیں مطلع کیا کہ ان کا ویزا منسوخ کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں