تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دنیا کی بہترین یونیورسٹیز کی فہرست جاری، پاکستان کی 12 جامعات شامل

نیویارک: امریکی ادارے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے دنیا بھر کی بہترین جامعات کی فہرست جاری کردی، جس میں پاکستان کی 12 یونیورسٹیز شامل ہیں۔

امریکی ادارے کی جانب سے سال 2020   کی 500 سے زائد بہترین جامعات کی رینکنگ جاری کردی گئی جس میں پاکستان کی جامعات نے بہتر کارکردگی کی بنیاد پر جگہ بنائی۔

ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے بین الاقوامی درجہ بندی کے علاوہ خطوں کی رینکنگ بھی جاری کی گئی۔

رواں سال کے دوران ایشیاء کی یونیورسٹی رینکنگ میں پاکستانی جامعات ابھر کر سامنے آئی ہیں۔ امریکی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 12 یونیورسٹیاں بہترین جامعات کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ دو برس قبل یہ تعداد 10 کے قریب تھی۔

رینکنگ کے اعتبار سے قائد اعظم یونیورسٹی کو اس کی تدریسی اور ریسرچ کے ماحول کی بنیاد پر ایشیا میں 85 واں نمبر دیا گیا جو کہ گزشتہ برس 79 واں تھا۔

پاکستان کی دیگر یونیورسٹیز میں کوسٹ ماس یونیورسٹی ، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی (اسلام آباد) ، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد، لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، یونیورسٹی آف پنجاب، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، یونیورسٹی آف پشاور، بہاء الدین ذکریا یونیورسٹی، پی ایم اے ایس یونیورسٹی راولپنڈی، یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور یونیورسٹی آف سرگودھا شامل ہیں۔

 امریکی ادارے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کا کہنا ہےکہ ایشیائی یونیورسٹیوں میں پاکستان کی نمائندگی اچھی بات ہے، اس سال پاکستان نے اوسطا بہتر نتائج حاصل کئے ہیں، جبکہ اس سے قبل شعبے میں پاکستانی جامعات کمزور تھیں۔

ابتدائی دس یونیورسٹیز میں سے  7 چین جبکہ ایک روس، ایک تائیوان اور ایک جنوبی افریقا کی یونیورسٹی رہی۔

 Tsinghua University China

Peking University China

Zhejiang University China

University of Science and Technology of China

Lomonosov Moscow State University Russia

Shanghai Jiao Tong University China

Fudan University China

National Taiwan University Taiwan

Nanjing University China

University of Cape Town South Africa

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں