تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

جسٹس فائز عیسیٰ کیس : نئے اٹارنی جنرل کی حکومتی نمائندگی سے معذرت

اسلام آباد : اٹارنی جنرل خالد جاوید نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں حکومتی نمائندگی سے معذرت کرلی، ان کا کہنا ہے کہ میں اس مقدمے میں پہلے ہی اپنی رائے دے چکا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نئے اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر خالد جاوید خان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں حکومت کی نمائندگی کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد جاوید کا مؤقف ہے کہ میں اس مقدمے میں پہلے ہی اپنی رائے دے چکا ہوں کیونکہ مقدمے میں وفاقی حکومت کی نمائندگی کرنا وفاق سے ناانصافی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عامر رحمان میری جگہ کیس میں عدالت کی معاونت کرسکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اس کیس میں مفادات کا ٹکراؤ ہے، حکومت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مقدمے میں وکیل مقررکرنے کی درخواست دی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ اس درخواست کو قبول کیا جائے۔

خیال رہے کہ خالد جاوید خان پہلے بھی اٹارنی جنرل کے فرائض انجام دے چکےہیں، جسٹس قاضی فائزکیس3 ہفتے ملتوی کرنے کی درخواست پہلے ہی دی جاچکی ہے۔

خالد جاوید خان اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات ، نوٹی فکیشن جاری

قبل ازیں سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے صدر مملکت کو ارسال کیے گئے استعفے میں کہا تھا کہ میں پاکستان بار کونسل کے مطالبے پر خود کو عہدے سے الگ کر رہا ہوں، گزشتہ ڈیڑھ سال تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ذمہ داریوں کو نبھایا۔

Comments

- Advertisement -