اشتہار

پاکستان زندہ باد کہنے والوں کو گولی مار دینی چاہیے، بھارتی وزیر

اشتہار

حیرت انگیز

کرناٹک: بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیر بی سی پاٹیل نے اعلان کیا ہے کہ بھارت مخالف نعرے لگانے والوں کو سرعام گولی مار دی جائے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیا ٹاک میں وزیر نے کہا کہ ایسا قانون بنایا جائے جس کے تحت بھارت مخالف نعرہ لگانے والوں کو گولی مار کر قتل کرنے کی اجازت ہو۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے ہی قانون کی ضرورت ہے اور وہ اس قانون سازی سے متعلق وزیراعظم نریندر مودی سے بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: لڑکی نے جلسے میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

وزیر کا کہنا تھا کہ یہ میرا خیال ہے کہ ایک ایسا قانون بنایا جائے جس میں پاکستان کی حمایت اور بھارت کی مخالفت میں نعرے بازی کرنے والوں کو موقع پر ہی گولی مار کر قتل کرنے کی قانونی اجازت ہو، ہمیں ایسے قانون کی اشد ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بنگلورو میں احتجاجی جلسے کے دوران امولیا لیونا نامی لڑکی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا جس پر پولیس نے لڑکی کو گرفتار کر کے اس کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں