اشتہار

باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے ہاں 22 فروری کو تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی اور انہوں نے اپنے صاحبزادے کا نام محمد زوی یار خان رکھا ہے۔

باکسر عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بیٹے کی تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے بیٹے کو گلے سے لگائے خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ میرا خوبصورت بیٹا زوی یار خان 22 فروری کو پیدا ہوا اور اس کا وزن 7 پونڈ ہے۔

واضح رہے کہ بیٹے کی پیدائش سے قبل فریال مخدوم نے بتایا تھا کہ وہ لوگ بہت گھبرائے ہوئے ہیں اور ساتھ ہی اپنے شہزادے سے ملنے کے لیے پرجوش ہیں۔

گزشتہ سال فریال مخدوم اور عامر خان نے بچے کی پیدائش سے قبل اسے ایک منفرد انداز میں سیلیبریٹ کیا تھا۔

یاد رہے کہ باکسر عامر خان نے 2013 میں فریال مخدوم سے شادی کی تھی، عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال کی دو بیٹیاں ہیں جن کا نام لمائسا اور علینا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں