اشتہار

ہمایوں سعید کی انٹری نے ملتان میں‌ دھوم مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید بھی ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا میچ دیکھنے اولیاء کی سرزمین ملتان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم و ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید پاکستان سپر لیگ فائیو کا ملتان میں کھیلا جانے والا پہلا میچ دیکھنے ملتان پہنچے تو مداحوں کی بھیڑ میں گھر گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہمایوں کے مداح اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کےلیے اداکار کو گھیرے ہوئے ہیں اور محبت کا اظہار کررہے ہیں۔

- Advertisement -

پنجاب نہیں جاؤں گی میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ہمایوں سعید بھی مداحوں کی محبت کا جواب مداحوں کو ہاتھ ہلاکر دے رہے ہیں جو ان کی گاڑی کے اردگرد جمع ہیں۔

خیال رہے کہ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ آج شام سات بجے شروع ہوگا، انٹرنیشنل ستاروں کی کہکشاں ملتان میں بھی جمگمائے گی، 12 سال بعد ملتان میں کرکٹ کی رونقین بحال ہو رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں