اشتہار

اداکارہ ماہرہ خان وزیراعظم عمران خان کی شکر گزار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقلیتیں پاکستان کے مساوی شہری ہیں جس پر ماہرہ خان نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’یہ میرے پاکستان کا لیڈر ہے۔‘ اسے اونچی آواز میں صاف کہہ دو۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میں اپنے لوگوں کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں جو بھی ہمارے غیرمسلم شہریوں یا ان کی عبادت گاہوں کو نشانہ بناتا ہے اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری اقلیتیں اس ملک کے مساوی شہری ہیں اور انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا تھا کہ وہ بہت دیر سے قبل ہندوستان میں ہونے والی خونریزی کے خلاف کارروائی کرے۔

ماہرہ خان کے علاوہ ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار سمیع خان نے بھی ٹویٹ میں وزیراعظم کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ’ سب کا پاکستان اور سب کا لیڈر۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں