اشتہار

گھریلو ملازماؤں کا سعودی ویزہ لگوانے والوں کےلیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : گھریلوں ملازماؤں کا ایگزٹ ری انٹری ویزہ لگوا کر بھولنے والے افراد پر اب 1 ہزار ریال جرمانہ عائد ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ بات سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ایک مقامی شہری کے سوال کے جواب میں بتائی۔

اکثر سعودی شہری اپنے گھریلوں ملازماؤں کا ایگزٹ ری انٹری ویزہ لگوا کر کسی نہ کسی وجہ سے سفر ملتوی کردیتے ہیں اور ویزہ بھی منسوخ نہیں کرواتے لیکن جب وہ فائنل ایگزٹ لگوانے جاتے ہیں تو انہیں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

- Advertisement -

اسی حوالے سے سعودی شہری نے محکمہ پاسپورٹ رجوع کرکے بتایا کہ میں نے اپنی ملازمہ کا ایگزٹ ری انٹری ویزہ لگوایا تھا لیکن ملازمہ کسی وجہ سے سفر نہیں جاسکی تھی اب میں نے فائنل ایگزٹ ویزہ لگوانے کےلیے اپلائی کیا تو پیغام موصول ہوا کہ ‘آپ کا پہلے ہی ایگزٹ ری انٹری ویزہ لگ چکا ہے جو استعمال بھی نہیں ہوا اسے منسوخ کروائیں پھر فائنل ایگزٹ لگے گی’۔

گھریلو ملازمین : سعودی حکومت نے پریشان خاندانوں کی مشکل آسان کردی

محکمہ پاسپورٹ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی ایگزٹ ری انٹری ویزہ لگوا کر بھول جائے گا تو اسے 1 ہزار ریال جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں