تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

کورونا وائرس کا خوف، دلہا نے مہمانوں پر انوکھی پابندی لگا دی

منامہ : ہلاکت خیز کورونا وائرس نے شادی بیاہ میں بھی خوف و ہراس پھیلا دیا، بحرینی دلہا نے باراتیوں پر انوکھی پابندی عائد کردی۔

خلیجی ریاست بحرین میں چین سے پھیلنے والے مہلک ترین کورونا وائرس کا جادو سرچڑھ کر بولنے لگا، جس کا ثبوت یہ بحرینی دلہا ہے جس نے اپنی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں پر دلچسپ پابندی عائد کی ہے۔

دلہا نے دعوت نامے کے ساتھ ساتھ شادی ہال کے باہر بھی یہ تحریر کنندہ کروائی تھی کہ شادی میں شرکت کرنے والے تمام افراد کورونا وائرس کے سبب صرف مصافحہ کرنے پر اکتفا کریں اسی آپ کی اور ہماری سلامتی ہے۔

واضح رہے کہ عرب معاشروں میں دولہا کو مصافحے کے ساتھ بوسہ دینے کا رواج بھی ہے جبکہ دلہا جب بزرگوں کو سلام کرتا ہے تو ان کے ماتھے پر بوسہ دیتا ہے۔


عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بحرینی دلہا کے انوکھی پابندی لگانے کا مقصد کورونا وائرس سے بچاؤ تھا۔

خیال رہے کہ بحرین میں اب تک کورونا وائرس کے 7 کیس سامنے آچکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں 80 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 2800 سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -