تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

’لاپرواہ‘ فیملی کا پٹریوں پر فوٹو شوٹ، اچانک ٹرین آگئی، ویڈیو دیکھیں

انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو شیئر ہوئی جس میں ’لاپرواہ‘ فیملی ریلوے کی پٹریوں پر تصاویر بنوانے میں مصروف تھی کہ اسی دوران سامنے سے ٹرین آگئی۔

چار روز قبل شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے، خواتین اور مرد ریلوے کی پٹری پر جمع ہوئے اور انہوں نے تصاویر بنوائیں، اس کے بعد بچے پٹریوں پر ہی کھیلنے میں‌ مصروف ہوگئے۔

بچے پٹریوں پر کھیلنے میں اس قدر مصروف تھے کہ وہ اپنے گھر والوں سے کافی آگے چلے گئے اور پھر اسی دوران انہیں ٹرین کے ہارن کی آواز سنائی دی۔

ہارن کی آواز سنتے ہی افراتفری مچ گئی اور خواتین بچوں کو بچانے کے لیے اُن کی طرف بھاگیں۔

ٹرین مخالف سمت سے اپنی پوری رفتار کے ساتھ آرہی تھی، خواتین نے چیخ کر بچوں کو پٹریوں سے ہٹنے کی ہدایت کی۔

ٹرین مقام پر پہنچنے سے قبل ہی بچے اور خاندان کے تمام لوگ پٹریوں سے دور ہٹ گئے اور خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو اب تک 16 لاکھ صارفین دیکھ چکے ہیں جنہوں نے فیملی اور اُس کے بڑوں کو لاپرواہ قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر ہمیں اس سے سبق سیکھنا چاہیے اور اس طرح کی حماقتوں سے باز رہنا چاہیے‘۔

ایک اور صارف نے مطالبہ کیا کہ پولیس مذکورہ خاندان کے خلاف کارروائی کرے کیونکہ لاپرواہی کی وجہ سے کسی کی جان جا سکتی تھی۔

Comments

- Advertisement -