اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وزیراعظم ڈٹ گئے، آئی ایم ایف کا دباؤ مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے کے حوالے سے آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کا دباؤ مسترد کر دیا۔

پٹرولیم مصنوعات کم ہونے سے متعلق اندروانی کہانی سامنے آ گئی، اے آر وائی نیوز کو موصول اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے ڈٹ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ چاہتاتھا کہ پٹرول،بجلی اور گیس قیمتیں بڑھیں تاہم وزیراعظم نےقیمتیں کم نہ کرنےکی ایڈوائس ماننے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے کے حوالے سے آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کا دباؤ مسترد کر دیا اور پٹرولیم قیمتوں میں کمی کیلئے براہ راست ہدایات دیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کے لیے خوشخبری، پٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ نہیں ہونا چاہیے، گزشتہ حکومت پہلے ہی غریبوں کو لوٹ چکی ہے اب مزید غریب طبقےکا مزیداستحصال نہیں ہونےدیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپےکمی کے بعد پٹرول کی فی لیٹر 111.60 روپے، ہائی اسپیڈل ڈیزل کی قیمت میں5 روپے کمی کے بعد 122.26 اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں7 روپےکمی کے بعد نئی قیمت77.51 روپے مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں7 روپےکی کمی کے بعد 92.45 روپے ہوگئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں