جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کبوتروں نے پرواز میں تاخیر کرادی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں کبوتروں کی وجہ سے ہونے والے ہنگامے کے باعث گو ایئر کی پرواز 30 منٹ تاخیر کا شکار ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق احمد آباد کے ہوائی اڈے پر گوایئر کی پرواز اڑان بھرنے کے لیے تیار تھی کہ اچانک جہاز میں کبوتروں نے انٹری دے کر افرا تفری پھیلا دی، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کبوتر جہاز میں ادھر سے ادھر اڑ رہا ہے جبکہ مسافروں کی جانب سے واقعے کی ویڈیو بنائی جارہی ہے اور عملہ کبوتروں کو نکالنے میں مصروف ہے۔

افرا تفری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جہاز کے اندر اڑنے والے پرندوں کو کافی تگ و دو کے بعد پکڑ لیا گیا۔

جے پور جانے والی پرواز کو ان کبوتروں کی وجہ سے 30 منٹ تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں