تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

حکومت کے خلاف احتجاج، بزرگ تاجر لائیو نشریات کے دوران دم توڑ گیا

بغداد: عراق کے بزرگ شہری حکومت کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے براہ راست نشریات کے دوران دم توڑ گیے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بزرگ شہری کے پاس میڈیا کا نمائندہ پہنچا جو براہ راست انٹرویو کررہا تھا۔

شہری نے کہا کہ ’یہاں ملازمتیں ویسی نہیں ہیں اور حکومت نے میری دکان بھی سیل کردی، ہمیں کس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور عوام کتنا پریشان ہے، اس بات کا کسی کو اندازہ نہیں ہے‘۔

یہ الفاظ بطور احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد وہ شخص وہی گر گیا جس کے بعد اُسے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تو اس سے پہلے ہی وہ دم توڑ گیا۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق رپورٹر سے بات کرنے کے دوران شہری کو ہارٹ اٹیک ہوا جو اُس کی موت کی وجہ بنا۔

رپورٹ کےمطابق عراقی حکومت نے ملک میں جاری مظاہروں کے پیش نظر  حکومت نے تمام دکانوں کو بلوائیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے انہیں سیل کیا۔

بزرگ شہری نے اپنے آخری انٹرویو میں حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اگر مظاہرین کو قابو نہیں کیا جاسکتا تو حکمران اپنا عہدہ چھوڑ دیں۔

Comments

- Advertisement -