جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سندھ کی ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کو مفلوج کرنے کا منصوبہ تیار، ڈرافٹ منظور

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ کی ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کو مفلوج کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا، پلاننگ ڈیپارٹمنٹ سے محروم ہونے پر اتھارٹیز مکمل طور پر مفلوج ہوجائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کی ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کو ناکارہ بنانے کی تیاری کرلی گئی، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے کی ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کو مفلو ج کرنے کا مکمل منصوبہ بنا لیا گیا ہے۔

محکمہ ماسٹر پلان کو الگ اتھارٹی بنانے کیلئے محکمہ بلدیات کی بیورو کریسی متحرک ہوگئی، بیورو کریسی نے تمام اتھارٹیز کو پلاننگ ڈیپارٹمنٹ سے محروم کرنے کی منصوبہ بندی کرلی۔

اس سلسلے میں ایم ڈی اے، ایل ڈی اے و دیگراتھارٹیز کو پلاننگ ڈپارٹمنٹ سے الگ کرنے کا ڈرافٹ تیار کیا گیا ہے، پلاننگ ڈیپارٹمنٹ سے محروم ہونے پر اتھارٹیز مکمل طور پر مفلوج ہوجائیں گی۔

سندھ کابینہ نے کے بی سی اے کے ماتحت محکمہ ماسٹر پلان کو علیحدہ کرنے کی منظوری دی تھی، ڈرافٹ کی تیاری کے بعد ڈیولپمنٹ اتھارٹیز اور محکمہ بلدیات کے افسران میں بھی تشویش پائی جارہی ہے۔

ڈرافٹ میں اتھارٹیز کی افادیت ختم کرکے سینٹرلائزڈ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، ڈرافٹ کی منظوری سے اتھارٹیز  پلاننگ، اسکیمیں اور ترقیاتی منصوبے نہیں لاسکیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں