تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ٹریفک اہلکار کے قتل میں ملوث نوجوان کو عمر قید کی سزا

نئی دہلی : ٹریفک کانسٹیبل کو تشدد کے بعد قتل کرنے کے جرم میں بھارتی عدالت نے 23 سالہ نوجوان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی عدالت نے ٹریفک کانسٹیبل کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزم پر فرد جرم عائد کردی، احمد قریشی نے ٹریفک اہلکار کو 2016 میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا جو اس کی موت کا باعث بنا۔

عدالت نے احمد قریشی کو سزائے موت دینے کی پولیس کی ایپل مسترد کرتے ہوئے ملزم پر دفعہ 302 انڈین پینل کوڈ کے تحت فرد جرم عائد کرتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

مجرم احمد قریشی نے 2016 میں ٹریفک کانسٹیبل شندے کو لکڑی کا تختہ مارا تھا جو اسے کےلیے موت کا پروانہ ثابت ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 23 سالہ احمد کا 16 سالہ بھائی بائیک پر پیٹرول بھروانے آیا تو پمپ پر کانسٹیبل ولاس شندے نے اسے بغیر ہیلمٹ بائیک چلانے کے جرم میں روک لیا اور چالان کرنے کےلیے زبردستی بائیک سے چابی بھی نکال لی۔

احمد کے بھائی نے فون کرکے اپنے اہل خانہ کو بلایا تو اہل خانہ نے بتایا کہ ہم قریب میں ہی رہتے ہیں اسی لیے بچے نے ہیلمٹ نہیں پہنا لیکن ٹریفک اہلکار نہیں مانا اور احمد قریشی سے بحث شروع ہوگئی جس پر احمد نے پیچھے سے لکڑی کا تختہ اٹھا کر ٹریفک اہلکار کے سر پر دے مارا۔

مجرم نے مقتول کے سینے پر ایک زور دار لات ماری اور موقع سے فرار ہوگیا لیکن احمد تشدد کے باعث وہیں دم توڑ گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -