کراچی : نجی فضائی کمپنی سیرین ایئر لائن نے بیرون ملک آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی ہے، سیرین ایئر لائن بیرون ملک کے لئے جدہ ، مدینہ اور یو اے ای کے لئے پروازیں آپریٹ کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق نجی فضائی کمپنی سیرین ایئر لائن کی جانب سے بیرون ملک آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ، بیرون ملک کے ٖفضائی آپریشن کے لئے سیرن ایئر کا ایک نیا طیارہ کراچی پہنچ گیا جبکہ مزید دو طیارے اے 330 رواں ماہ کراچی پینچ جائیں گے۔
سیرین ایئر نے انٹرنیشنل آپریشن کے لئے 2 اے 330 ڈرائی لیز اور ایک بوئنگ 800-737 طیارہ حاصل کر لیا گیا ، پہلے مرحلے میں بوئنگ 800-737 طیارہ ( اے پی بی این بی ) اوسلو سے کراچی پہنچا۔
سیرین ایئر لائن پہلے مرحلے میں اپریل 2020 سے جدہ کا فضائی آپریشن شروع کرے گی اور بیرون ملک کے لئے جدہ ، مدینہ اور یو اے ای کے لئے پروازیں آپریٹ کرے گی ، آپریشن میں اضافہ کے ساتھ ہی نئے پائلٹس اور فضائی میزبانوں کی بھرتی مکمل ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا۔
سیرین ایئر لائن کے پاس اس وقت اندرون ملک آپریشن کے لئے 3 طیارے موجود ہیں۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ نئی ایوی ایشن پالیسی میں نجی فضائی کمپنیوں کو آپریشن کے لئے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ، نئے بین الااقوامی فضائی روٹس کے آغاز سے ایوی ایشن انڈسٹری میں مقابلے کا رجحان پیدا ہو گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ نجی ایئر لائنز کے فضائی بیڑے میں طیاروں کی شمولیت سے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات میسر ہوں گی۔