اشتہار

ایران میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد77 تک جاپہنچی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : ایران میں کرونا وائرس سےاموات کی تعداد77 تک جا پہنچی جبکہ وائرس سے متاثرین کی تعداد 2336 ہوگئی ہے، متاثرہ افراد کا تعلق دارالحکومت تہران ، قم اور غیلان صوبوں سے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس تہتر ممالک میں پھیل چکا ہے، ایرانی وزیر صحت نے ایران میں کرونا وائرس سے 77 افراد کی موت کی تصدیق کردی ہے اور کہا وائرس سے متاثرین کی تعداد 2336 ہوگئی ہیں۔

نائب وزیر صحت الیریزا رئیسی نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 835 نئے کیس سامنے آئے ہیں ، بیشتر نئے کیسوں کا تعلق دارالحکومت تہران ، قم اور غیلان صوبوں سے ہیں۔

- Advertisement -

رئیسی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ 435 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مسلح افواج کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف جنگ میں وزارت صحت کی مدد کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں : ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر کرونا وائرس سے انتقال کر گئے

خیال رہے دنیابھر میں کوروناسےاموات کی تعداد 3 ہزار سے تجاوزکرگئی جبکہ دنیا بھر میں وائرس سے متاثرین کی تعداد 90 ہزار سے زائد تک جاپہنچی ہے، عالمی ادارے صحت نے ایران، اٹلی ، جنوبی کوریا اور جاپان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اور ہلاکتوں پر تشوہش کا اظہار کیا ہے۔

برطانیہ میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعدادچالیس ہوگئی جبکہ تیونس ، اردن، سعودی عرب میں کرونا وائرس کاپہلاکیس سامنے آگیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے وائرس سے بچاو کی ویکسین میں ایک سال لگے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں