اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

کراچی میں خواتین کو ہپناٹزم کرکے ریپ کرنے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے سچل میں خواتین کو ہپناٹزم کرکے ریپ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سچل میں خواتین کو ہپناٹزم کرکے ریپ کا نشانہ بنادیا گیا، پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر سچل شمائل ویو فیز ٹو میں چھاپہ مار کر موجود ایک اور خاتون کو بازیاب کرالیا۔

پولیس کے مطابق زیادتی کا شکار دوسری خاتون کو بھی ملزم نے فلیٹ میں ہپناٹزم کرکے لایا تھا، پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

- Advertisement -

سچل پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس کو دیکھ کر کھڑکی سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مزید پڑھیں: کراچی، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی

پولیس کے مطابق ملزم خالد عرف پپو شمائل ویو میں کرایے کے فلیٹ میں رہتا ہے، متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ ملزم آنکھوں میں دیکھتا تھا پھر کچھ پتا نہیں چلتا تھا۔

سچل پولیس کے مطابق ہپناٹزم کے بعد خواتین خاموشی سے ملزم کے پیچھے چلنے لگی تھیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کی دفعات شامل کرلی گئی ہیں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزم کو جلد سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں