تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

باپ کو بچانے کے لیے بیٹی شعلوں میں کود گئی

ریاض : گھر میں بھڑکنے والی ہولناک آگ سے معذور باپ کو بچاتے ہوئے بیٹی نے اپنی جان قربان کرکے ایثار و قربانی کی نئی مثال قائم کردی۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایثار و قربانی کی یہ اعلیٰ مثال سعودی عرب کے مکہ ریجن میں قائم ہوئی ہے جہاں ایک بیٹی نے والد کی جان بچانے کےلیے اپنی جان قربان کردی۔

نویر السیسی نامی خاتون کے گھر میں اچانک آگ بھڑکی تو انہوں اپنے معذور والد کو گھر سے نکالنے کی سرتوڑ کوششیں کی لیکن جب اپنی کوشش ناکام ہوتی نظر آئی تو السیسی نے خود کو والد سے لپٹا لیا تاکہ آگ والد کو نہ جھلسا سکے۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس دوران السیسی کی ماں لوگوں کو مدد کےلیے پکارتی رہی لیکن جب تک اہل محلہ گھر میں داخل ہوئے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ السیسی نے بری طرح جھلسنے کے باوجود خود کو باپ سے لپٹایا ہوا ہے۔

علاقہ مکینوں نے باپ بیٹی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں وہ تین ہفتے تک زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد بالآخر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ والد اب بھی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہے۔

اس سے قبل ماضی میں نویر السیسی کا شوہر بھی ایک ڈوبتے ہوئے شخص کو بچاتے ہوئے اپنی جان گنوا بیٹھا تھا، مقامی شہریوں نے نویر السیسی کو ‘ام الایتام’ یعنی یتیموں کی ماں کا لقب دے رکھا تھا۔

نویر السیسی کے ایثار و قربانی کی کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے  اس بہادر بیٹی کو شاہ عبدالعزیز تمغے  سے نوازنے کا مطالبہ کیا۔

Comments

- Advertisement -