اشتہار

پاک بنگلادیش میچ کی تاریخ تبدیل کر دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اور بنگلادیش کے مابین واحد ون ڈے میچ کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران بنگلادیش نے ایک روزہ میچ کھیلنا تھا جس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔

طے شدہ شیڈول کے تحت پاک بنگلادیش میچ 3 اپریل کو کراچی میں ہونا تھا جسے بنگلادیشی درخواست پر ری شیڈول کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

دونوں ٹیموں کے مابین واحد میچ یکم اپریل کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے مہمان ٹیم 29 مارچ کو کراچی پہنچے گی اور اگلے روز پریکٹس کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ چیمپئن شپ کا دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 5 اپریل کو شیڈول سے ہے، اس سے قبل روالپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے ایک اننگز اور 44 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر 140 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے اور کراچی ٹیسٹ میں کامیابی پر قومی ٹیم نیوزی لینڈ اور انگلیڈ سے اوپر آجائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں