تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

بورڈ امتحان میں شرکت سے بچنے کے لیے نوجوان نے کزن کو اغوا کرلیا

نی دہلی: بھارت میں بورڈ امتحان سے بچنے کے لیے ایک نوجوان نے اپنے ہی تین سالہ کزن کو اغوا کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک نوجوان نے بارہویں جماعت کے بورڈ امتحان میں شرکت سے بچنے کے لیے اپنے 3 سالہ کزن کو اغوا کرلیا۔

اٹھارہ سالہ رنبیر نے اپنے تین سالہ کزن کو اس وقت اغوا کیا جب وہ سو رہا تھا ملزم نے بچے کو رسیوں سے باندھ کر قریبی کھیت میں پھینک دیا اور اس کے بستر پر ایک تحریر لکھ کر رکھ دی۔

کمسن بچے کی گمشدگی کا پتا چلا تو اس کے گھر والوں نے پولیس سے رابط کیا، پولیس نے گھر کی تلاشی لی تو بچے کے بستر کے پاس ایک ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر ملی۔

پولیس کے مطابق اغوا کار نے تحریر میں لکھا کہ رنبیر کو منگل کے روز ہونے والے امتحان میں شرکت نہیں کرنے دینی بلکہ اس کو بچے کی تلاش میں لگادو، رنبیر کو اگر بھیجو گے تو بچہ مل جائے گا۔

پولیس نے رنبیر کے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا تو اس نے سب کچھ سچ سچ بتادیا اور پولیس کو لے جاکر بچہ بازیاب کرایا، پولیس نے ملزم کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔

Comments

- Advertisement -