اشتہار

اسمارٹ فونز اسکرین سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ؟

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں افراد متاثر ہوکر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین نے کورونا وائرس کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمارٹ فونز کی اسکرین سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون کے ذریعے کورونا وائرس کے پیش نظر صارفین اپنے موبائل فونز کو دن میں دو بار اسپرٹ سے صاف کریں تاکہ اس میں موجود جراثیم ختم ہوجائیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ رات برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 39 سے بڑھ کر 51 ہوگئی، ماہرین کا کہنا ہے کہ انفیکشن کا سب سے زیادہ امکان انسان سے انسان ہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس، بے احتیاطی پر قید کی سزا

کچھ کا خیال ہے کہ اسمارٹ فونز میں انفیکشن کا خطرہ لاحق ہے اور وہ پیٹری ڈش کی حیثیت سے کام کرسکتے ہیں۔

ساؤتھمپٹن یونیورسٹی کے پروفیسر ولیم کیول کے مطابق ’آپ اپنے ہاتھ دھو رہے ہوں گے لیکن اگر آپ اپنے اسمارٹ فون کی اسکرین کو چھونے لگیں اور پھر اپنے چہرے کو چھونے لگیں تو یہ انفیکشن کے پھیلنے کا ایک ممکنہ راستہ ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے آج کورونا وائرس پھیلنے کے لیے حکومت کے جنگی منصوبے کا انکشاف کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اگر برطانیہ کورونا وائرس کی گرفت میں آتا ہے تو پولیس کے ساتھ فوج کو بھی سڑکوں پر تعینات کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں