اشتہار

ایمازون فلسطینیوں کیلیے ڈیلیوری مفت کرنے پر مجبور

اشتہار

حیرت انگیز

بیت المقدس: عالمی ای کامرس کمپنی ایمازون کو شدید تنقید اور ردعمل کے بعد فلسطین سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کرنا پڑ گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمازون نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے لیے پارسل کی ڈیلیوری مفت کر دی۔

فلسطینی وزیر اقتصادی امور نے بیان میں کہا ہے کہ ایمازون نے فلسطینی مقبوضہ علاقوں میں ڈیلیوری چارجز سے متعلق پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے تبدیل کر دیا اور نئی پالیسی کے تحت مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کو مفت پارسل پہنچائے جائیں گے۔

- Advertisement -

اس سے قبل ایمازون کو تعصب پر مبنی پالیسی اختیار کرنے پر سخت تنقید اور ردعمل کا سامنا تھا، ایمازون سے متعلق انکشاف ہوا تھا کہ اس نے مقبوضہ علاقوں میں غیر قانونی اسرائیلی بسیتوں کے لیے مفت ڈیلیوری کی پالیسی اپنائی ہوئی تھی جب کہ انہی علاقوں میں رہائش پذیر فلسطینیوں کو فی پارسل پر 24 ڈالر سروس چارجز دینا پڑتے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں