ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

کراچی، خواتین کو ہپناٹائز کرکے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے سچل میں خواتین کو ہپناٹائز کرکے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سچل شمائل ویو فیز ٹو میں دو خواتین کو ہپناٹائز کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تین منزلہ عمارت سے کود کر فرار ہوگیا تھا، ملزم کا ٹیلی فون قبضے میں لے لیا گیا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ملزم کو لانڈھی کے علاقے میں کامیاب کارروائی کے بعد گرفتار کیا، ملزم خالد عرف پپو شمائل فیز ٹو میں کرایے کے فلیٹ میں رہتا تھا اور اس کی پانچ بہنیں ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں خواتین کو ہپناٹزم کرکے ریپ کرنے کا انکشاف

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزم متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ ملزم آنکھوں میں دیکھتا تھا پھر کچھ پتا نہیں چلتا تھا، خواتین میں ایک پولیو ورکر بھی شامل تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے 8 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے تاہم دو خواتین کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون نے سارے واقعے سے اپنے شوہر کو آگاہ کیا جس کے بعد شوہر اہلیہ کو لے کر سچل تھانے پہنچا اور ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔

سچل پولیس کے مطابق ہپناٹزم کے بعد خواتین خاموشی سے ملزم کے پیچھے چلنے لگی تھیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کی دفعات شامل کرلی گئی ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں