جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ہم سب کو مل کر اپنی عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے، ظفر مرزا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ یہ ایک قومی کاز ہے، ہم سب کو مل کر اپنی عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جائزہ اجلاس ہوا جس میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے قومی ایکشن پلان کے تحت اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، ہیلتھ منسٹرز، چیف سیکریٹریز اور ہیلتھ سیکریٹریز نے شرکت کی۔

- Advertisement -

اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ وفاق، صوبائی حکومتیں مل کر مشترکہ حکمت کے تحت کام کر رہی ہیں، عوام کو تحفظ دینے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ یہ ایک قومی کاز ہے، ہم سب کو مل کر اپنی عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے، عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اور وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں کرونا وائرس کی تشخیص کی سہولت فراہم کر دی ہے، موبائل ہیلتھ لیبارٹری کوئٹہ روانہ کر دی ہے، کوئٹہ میں قائم پبلک لیبارٹری کو تمام سہولیات سے آراستہ کر دیا ہے۔

ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ طبی ٹیم ایران سے آنے والے مسافروں سے رابطہ، نگرانی کو یقینی بنائے، شوکت خانم اسپتال کو کرونا کی تشخیص کی مزید کٹس فراہم کر دیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملتان میں بھی ادارہ صحت تشخیص کی سہولت فراہم کرنے میں تعاون کرے گا، گلگت بلتستان کے لیے قومی ادارہ صحت کی ماہرین کی ٹیم اتوار کو روانہ ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں