اشتہار

پولیو کے دو نئے کیسز کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

شکار پور / خیبر: ملک میں دو نئے پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد رواں سال سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 22 تک پہنچ گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شمالی علاقہ جات میں واقع خیبر کے علاقے باڑہ میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا جس کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بھی تصدیق کی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق متاثرہ بچی کی عمر 20 ماہ اور تعلق خیبر کے علاقے سپاہ گنداؤ سے ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ڈیرہ غازی خان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آ گیا

علاوہ ازیں سندھ کے شہر شکار پور میں بھی ڈھائی سالہ بچی میں پولیو کیس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ میں رواں سال سامنے آنے والے مریضوں کی تعداد 7 تک پہنچ گئی۔

انتظامیہ کے مطابق بچی کے نمونے 17 فروری کو لے کر اسلام آباد بھیجے گئے تھے جہاں ڈاکٹرز نے پولیو وائرس کی تصدیق کی۔

قبل ازیں صوبہ بلوچستان میں بھی چار سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں رواں سال سامنے آنے والے کیسز کی تعداد چار تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک دن میں پولیو کے 5 نئے کیسز، تعداد 17 ہو گئی

محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق بچے کے نمونے 12 فروری کو حاصل کیے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں