جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کرونا وائرس نے امریکا میں 12 افراد کو لقمہ اجل بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا میں 12 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے جبکہ 225 شہریوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہلک ترین کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں اموات کا سلسلہ جاری ہے، امریکا میں کرونا کے باعث اب تک ایک درجن افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی 15 ریاستوں میں کرونا وائرس کے اب تک 225 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں 53 مریضوں کا تعلق ریاست کیلیفورنیا سے ہے۔

کانگریس نے امریکا میں کرونا وائرس پر قابو پانے کےلیے 8 ارب ڈالر کے فنڈز بھی جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا حکام نے ریاست میں کرونا وائرس کے باعث پہلے شخص کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد ریاست بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے دوسری جانب واشنگٹن میں 11 افراد ہلاکت ہوچکے ہیں۔

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم کا کہنا تھا کہ ان کی ریاست سرکاری سطح پر ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کا پتہ لگایا جائے اور اس وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کو کم کیا جائے۔

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے یورپ میں ہنگامی حالت نافذ

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 3250 ہوگئی ہے جبکہ 81 ممالک میں 95ہزار افراد وائرس کا شکار ہیں اور 53 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں