تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے یورپ میں ہنگامی حالت نافذ

برسلز : ہلاکت خیز کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے یورپی حکام نے پورے یورپ میں ہنگامی حالت نافذ کردی، عالمی سطح پر کرونا وائرس سے ایوی ایشن انڈسٹری کو 30 ارب ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال رک نہ سکا، نہ ہی اسے پھیلنے سے روکا جاسکا ہے، دنیا بھر میں اس وائرس سے 95 ہزار 488 افراد متاثر ہو چکے ہیں، دوسری طرف صحت یابی کا عمل بھی جاری ہے اور اب تک 53689 افراد مہلک وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں، عالمی سطح پر صحت یابی کے عمل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

یورپی حکام کی جانب سے کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کےلیے یورپ بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرکے 3 ہفتے کےلیے یورپین پارلیمنٹ میں تمام وزٹرز کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وائرس کے خدشے کے پیش نظر 80 فیصد سے زائد تقریبات بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

غیر ملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلجیئم کو کرونا وائرس سے ہوٹلنگ کی صنعت میں 1 کروڑ کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ عالمی سطح پر ایوی ایشن انڈسٹری کو 30 ارب ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے۔

چین میں، جہاں سے یہ وائرس پھیلنا شروع ہوا، ہلاکتوں اور نئے مریضوں میں بتدریج کمی آتی جا رہی ہے، اب تک چین میں 3,013 افراد کرونا وائرس کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جا چکے ہیں جب کہ 80,430 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے، صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 52,208 تک پہنچ گئی ہے تاہم اب بھی 5,952 چینی شہریوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

سعودی عرب میں کرونا وائرس کا دوسرا کیس رپورٹ ہو گیا ہے۔ جنوبی کوریا میں ہلاکتیں 35، جاپان میں 6، فرانس میں 4، اسپین، آسٹریلیا اور ہانگ کانگ میں 2،2 ہلاکتیں ہوئیں۔ تقریباً 22 ممالک میں اب تک صرف ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، 5 ممالک میں دو دو کیسز رپورٹ ہوئے، 7 ممالک میں تین تین کیسز، ایک ملک میں 4 جب کہ صرف پاکستان میں 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 5 ایسے ممالک ہیں جہاں 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں : کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 3286 ہو گئی

ناروے میں 24 گھنٹوں کے دوران 23 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس سے مجموعی تعداد 59 ہو گئی، اوسلو میں ایک اسپتال کے 280 ورکرز کو گھروں سے نکلنے اور کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، ورکرز میں 70 ڈاکٹرز، 70 نرسیں بھی شامل ہیں، ان کے علاوہ بھی سیکڑوں افراد پر کرونا وائرس کے شُبہے میں گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -