تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

چڑیا گھر کے تالاب سے خوفناک شکل والی مچھلی برآمد

نیویارک: امریکا کی شمال مشرقی ریاست کے پارک سے مگرمچھ کے منہ والی مچھلی برآمد ہوئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا کے ’فینی مور پارک‘ کے تالاب سے مگرمچھ اور شارک کے منہ والی مچھلی دریافت ہوئی جس کے نوکیلے دانت بھی موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق تالاب سے ملنے والی مچھلی غیرمعمولی تھی کیونکہ اُس کی جسامت دیگر کے مقابلے میں علیحدہ اور شکل مگرمچھ کی طرح تھی۔

محکمہ پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر برآمد ہونے والی مچھلی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اُسے ’مگرمچھ مچھلی‘ قرار دیا۔

پولیس نے مطابق یہ مچھلی اُس وقت تالاب سے برآمد ہوئی جب چڑیا گھر میں جانوروں کی پراسرار اموات ہورہی تھیں۔ مقامی لوگوں نے اس کی موجودگی کے حوالے سے انتظامیہ کو آگاہ کیا۔

افسوسناک بات یہ ہے کہ مچھلی زیادہ دیر زندہ نہ رہ سکی اور پانی زیادہ ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے مر گئی۔محکمہ وائلڈ لائف کے حکام نے مچھلی کو مزید تحقیق کے لیے اپنے قبضے میں لے لیا۔

RARE FISH LOCATED IN RADNOR POND:

Radnor Township Animal Control was notified of a rare discovery in the pond at…

Posted by Radnor Township Police Department on Wednesday, 4 March 2020

دوسری جانب چڑیا گھر کے منتظمین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے کسی فرد یا شہری نے مچھلی تالاب میں نہیں چھوڑی، ہم اس کی موجودگی کا سُن کر خود بھی حیران رہ گئے کہ یہ کس طرح سے یہاں تک پہنچی۔

Comments

- Advertisement -