تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

کرونا وائرس کی نشاندہی کرنے والا اسمارٹ ہیلمٹ‌

بیجنگ: چینی ماہرین نے کرونا وائرس کی تشخیص کرنے والا اسمارٹ ہیلمٹ تیار کرکے اس کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس افسران کو جدید ہیلمٹ دے دیے گئے تاکہ وہ  متاثرہ افراد کو شناخت کے بعد باآسانی پکڑ سکیں۔ یہ ہیلمٹ جسم کا درجہ حرارت (بخار) اور کرونا وائرس کی دیگر علامات کو باآسانی پکڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  ’چین اس وقت مشکل حالت میں ہے، سب کو  مل کر’’کووڈ 2019 وائرس‘‘ کے بحران سے نکلنے کے لیے اپنا کردار  ادا کرنا ہوگا۔ پیپلز ڈیلی چائنا کی شیئر کردہ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ ہیلمٹ کی مدد سے مریض کی شناخت آسانی سے ہوجائے گی۔

ویڈیو میں پولیس افسر نے ہیلمٹ کا تجربہ بھی کر کے دکھایا۔

مزید پڑھیں: دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدادایک لاکھ سے تجاوز کرگئی

ہیلمٹ میں ایسا کیمرہ نصب کیا گیا جو پانچ میٹر کی دوری پر موجود بخار یا کرونا کی علامات والے شخص کی نشاندہی کردے گا۔

Comments

- Advertisement -