اشتہار

کرونا وائرس، گوگل پلے اسٹور سے تمام ایپس ڈیلیٹ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے اپنے پلے اسٹور سے کرونا وائرس سے متعلق تمام ایپس حذف کردیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے پلے اسٹور پر موجود کرونا وائرس سے متعلق تمام ایپس کو بلاک یا ڈیلیٹ کرنا شروع کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صارفین اگر گوگل پلے اسٹور پر کرونا وائرس سے متعلق کچھ بھی سرچ کریں گے تو انہیں کوئی نتائج نظر نہیں ملیں گے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کرونا وائرس، آن لائن ماسک فروخت کرنے والے بڑی مشکل میں پھنس گئے

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کمپنی نے یہ قدم اٹھایا کیونکہ چند دنوں میں غیر متعلقہ ایپس اسٹور پر شیئر کی گئیں تھیں جن پر صارفین آنکھیں بند کر کے بھروسہ کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں گوگل نے کرونا وائرس کے حوالے سے پلے اسٹور پر موجود گیمز کو بھی بلاک کرنا شروع کردیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کرونا وائرس سے متعلق جعلی معلومات کی روک تھام کے لیے فیس بک نے بھی بڑا قدم اٹھایا تھا اور تمام غیر مصدقہ پوسٹیں ڈیلیٹ کردی تھیں جب کہ آن لائن ریٹیل ایمازون کی جانب سے کرونا وائرس کا خاتمہ کرنے والی تمام تر جعلی پروڈکٹس کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں