تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت میں مسلم کش فسادات، قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد اتفاق رائے سے منظور

اسلام آباد: بھارت میں مسلم کش فسادات کی مذمتی قرارداد قومی اسمبلی میں اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، وزیر مملکت علی محمد خان کی جانب سے بھارت میں مسلم کش فسادات کی مذمتی قرارداد پیش کی گئی جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔

قرارداد کے متن کے مطابق بھارت میں خواتین اور بچوں کا قتل عام کیا گیا، اقوام متحدہ اور او آئی سی بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔

قرارداد کے مطابق ایوان بھارتی مسلم کش فسادات کی شدید مذمت کرتا ہے، سلامتی کونسل بھارت پر مسلمانوں کی نسل کشی روکنے پر دباؤ ڈالے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2020 بھی منظور کرلیا گیا، قومی اسمبلی میں جغرافیائی اشارات بل 2020 منظوری کے لیے پیش کیا گیا، اپوزیشن نے بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں مسلمانوں پر حملے1938 میں یہودیوں پر حملے جیسے ہیں،عمران خان

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں پر حملے 1938 میں یہودیوں پر حملے جیسے ہیں، مودی کا ہندوتوا نظریہ نازی نظریہ ہے، مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا اب نئی دہلی میں خون بہہ رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کا قتل عام، گھر، کاروبار، مساجد، قبرستان جلائے جا رہے ہیں، دنیا فاشسٹ مودی کی بربریت کا نوٹس لے اور بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی بند کرائے۔

یاد رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے، مسلم کش فسادات میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ شہریوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -