اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

کرونا وائرس سے بچاؤ، وزیرصحت سندھ کا شہریوں کو مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیرصحت عذرا پیچوہو نے شہریوں کو زیادہ رش والی جگہوں پر جانے سےگریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ گرمیوں میں کروناوائرس کا زور ٹوٹ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرصحت عذرا پیچوہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں اسکولوں کو مزید بند رکھنے اور پی ایس ایل میچز کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہوا، حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کی ٹاسک فورس آج شام تک کرےگی ۔

وزیر صحت سندھ نے شہریوں کو زیادہ رش والی جگہوں پر جانے سےگریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سےگریزکریں۔

- Advertisement -

عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پرکوئی بھی کرونا کا کیس رپورٹ نہیں ہوا ، سندھ میں تمام کیسز باہر سے آنیوالے مسافروں کے ہیں، امید ہے کہ گرمیوں میں کرونا وائرس کا زور ٹوٹ جائے گا۔

وزیر صحت سندھ نے مزید کہا کہ متاثرہ ممالک سےآنے والے افراد کوگھروں میں آئیسولیٹ کردیاہے۔

مزید پڑھیں : کرونا وائرس کا خطرہ، سندھ کے تعلیمی ادارے طویل مدت کیلئے بند کرنے کی تجویز

اس سے قبل وزیرصحت عذرا پیچوہو کی زیرصدارت اجلاس میں تعلیمی اداروں کو طویل عرصے تک بند رکھنے اور بڑے عوامی اجتماعات پرپابند ی لگانےکی تجویز دی گئی تھی۔

جلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام نجی و سرکاری اسپتالوں میں فرنٹ لائن ڈیسک بھی بنائی جائے گی جو کرونا وائرس سے متعلق معلومات فراہم کرے گی جبکہ کرونا وائرس کےتصدیق شدہ مریضوں کو گڈاپ میں قائم اسپتال میں طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس میں محکمہ صحت سندھ نے کراچی ایئرپورٹ پر اپنی ڈیسک قائم کرنے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے کہا ایئرپورٹ پرتمام مسافروں کی اسکریننگ محکمہ صحت کاعملہ کرےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں