کراچی: پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے پہلے نمبر پر کون ہوگا، ابھی ہم ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر ہیں، ہم دو میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر اوپر آجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور نے بہت اچھا کم بیک کیا ہے، آئندہ میچز جیتنے کی کوشش کریں گے ہم نے کچھ پلان بنائے ہیں، کوشش کریں گے پلان پر عمل کریں۔
عماد وسیم نے کہا کہ ٹی 20 میں کوئی بھی چل گیا تو رنز ہوجاتے ہیں، لاہور قلندرز نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے، صرف بین ڈنک کے لیے پلان ترتیب نہیں دیا، کسی کھلاڑی کا ڈر نہیں ہم تیار ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹیم بہت مضبوط ہے، بھرپور کم بیک کریں گے، عماد وسیم
انہوں نے کہا کہ ایلکس ہیلز اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، آئندہ میچز جیتنے کے لیے پلان بنانا ضروری ہے، ہم نے مختلف کھلاڑیوں کے لیے مختلف پلان بنائے ہیں۔
کراچی کنگز کے کپتان کا کہنا تھا کہ عامر یامین ان فٹ ہوگیا، وہ میچ میں ہوتے تو لاہور قلندرز کے خلاف نتیجہ کچھ اور ہوتا، شرجیل خان اچھی کھلاڑی ہیں امید ہے آئندہ میچز میں رنز کریں گے، شرجیل میچ ونر ہے اس سے بات ہوئی ہے کوئی پریشر نہیں ہے۔
عماد وسیم نے کہا کہ پوائنٹس ٹیبل میں یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کون سی ٹیم پہلے نمبر پر ہوگی، صرف لاہور قلندرز نہیں تمام ٹیمیں بیلنس ہیں۔
واضح رہے کہ کل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، اس سے قبل لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دی تھی۔