اشتہار

کرونا وائرس: اٹلی میں مقیم پاکستانی شہری کا انتقال، دفتر خارجہ کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ اٹلی میں مقیم کرونا وائرس سے متاثر ہونے والا پاکستانی شہری دوران علاج انتقال کرگیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پاکستانی شہری اٹلی کے شہر میلان میں کافی عرصے سے رہائش پذیر تھا۔

دفتر خارجہ نے کرونا سے متاثر ہوکر انتقال کر جانے والی شہری کی شناخت ظاہر نہیں کی البتہ یہ بتایا کہ وہ اٹلی میں ہی مقیم تھا جہاں گزشتہ دنوں اُسے طبیعت خراب ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

پاکستانی شہری کو بخار اور سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا تھا، ڈاکٹرز نے جب بیماری کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کیا تو رپورٹ مثبت آئی اور کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق شہری کی میت پاکستان واپس لانے کے لیے اطالوی حکومت سے رابطے شروع کردیے، قونصل خانے کے حکام تمام تر صورت حال سے باخبر ہیں۔

یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان میں پھوٹنے والا وائرس دنیا کے 106 ممالک میں پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے مجموعی طور پر آج تک 4325 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ بیس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کرونا کے 20 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، تمام مریض حال ہی میں اُن ممالک سے وطن واپس پہنچے ہیں جہاں کرونا وائرس پھیل چکا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں