جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کا ملازم بھی کروناوائرس میں مبتلا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کا ملازم بھی کروناوائرس میں شکار ہوگیا، جس کے بعد پاکستانی مریض کو پاکستان منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دوسرے افغان مریض کو واپس افغانستان واپس بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر طور خم پر2افرادمیں کروناوائرس کی تصدیق ہوگئی ، ایک مریض کاتعلق پاکستان اور دوسرے کا افغانستان سے ہے، متاثرہ مریض محمد اصغر افغانستان میں موجود سفارتخانے میں ملازم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ پاکستانی مریض کوبارڈرپرقرنطینہ میں رکھ دیاگیا جبکہ افغان مریض کوواپس افغانستان واپس بھیج دیاگیا، دفتر خارجہ کی خصوصی ہدایت پر محمد اصغر کو پاکستان بلوالیاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مریض کوپاک افغان طورخم بارڈرپرقرنطینہ منتقل کیاگیاہے، جہاں سے اس کو قرنطینہ ایمولینس میں اسلام آباد منتقل  کیاجائےگا متاثرہ پاکستانی افغانستان سفارتخانےمیں بطورپاسپورٹ کلیکٹرکام کررہاتھا اور سفارتخانے میں عوام سے براہ راست رابطے پر محمداصغر کرونا میں مبتلا ہوا۔

ایجنسی سرجن طارق حیات نے محمداصغرمیں کوروناوائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا باضابطہ وائرس کی تصدیق قومی ادارہ صحت  کرےگا۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد بیس ہوگئی ہے ، بلوچستان حکومت نےبھی عوامی آگاہی مہم شروع کرنےکا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد تفتان اور افغان سرحد پر سخت اسکرینگ جاری ہے۔

گوادر اورتربت ایئرپورٹ پراسکریننگ کاکاُم مزیدموثربنانےکیلئےہدایات جاری کردی ہے جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نےکراچی ائیرپورٹ پربارہ ہیلتھ ڈیسک قائم کردیئے ہیں ، یہ اقدام بیرون ملک سےآنےوالےمسافروں کی سہولت کیلئےاٹھایا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں