اشتہار

کرونا وائرس نے نرس کا چہرہ بگاڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

روم: دنیا بھر میں پھیلنے والے ہلاکت خیز وائرس نے اٹلی کی خوبرو نرس کا چہرہ بگاڑ کر رکھ دیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اٹلی سے تعلق رکھنے والی الیسی بوناری صحت کے شعبے سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ ایک اسپتال میں بطور نرس خدمات انجام دے رہی ہیں۔

کرونا وائرس پھیلنے کے بعد سے مختلف ممالک کی حکومتوں نے صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی جس کے تحت وہ زیادہ تر وقت ڈیوٹی پر ہی گزارتے ہیں۔

- Advertisement -

اٹلی میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مقامی انتظامیہ نے اسپتالوں میں الرٹ جاری کیا ہوا ہے جس کے تحت ڈاکٹرز اور دیگر عملہ چوبیس گھنٹے اسپتالوں میں موجود رہتا ہے۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس، تھائی لینڈ کے سیکڑوں بندر بھوک سے تڑپنے لگے، ویڈیو وائرل

الیسی بھی اُن میں سے ایک ہیں جو کرونا کے مریضوں کی دیکھ بھال اور ڈاکٹرز کی ہدایات پر انہیں وقت پر دوا کھلاتی ہیں۔

نرس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کا چہرہ بری طرح سے خراب نظر آرہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کے ساتھ وقت گزارتے وقت ہر وقت منہ پر ماسک لگانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے میرا چہرہ ایسا ہوگیا ہے۔

الیسی نے بتایا کہ مستقل ماسک لگانے کی وجہ سے انہیں الرجی ہوگئی ہے، اس حوالے سے انہوں نے ڈاکٹرز سے بھی رجوع کیا۔

انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’میر نرس ہوں اور اب مجھے بھی ایمرجنسی کی ضرورت پڑ گئی، میں بہت خوف زدہ ہوں، گھر جانا بھی چاہوں تو نہیں جاسکتی کیونکہ ہمیں یہاں سے جانے کی اجازت نہیں ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کا خوف: معروف اداکارہ جہاز میں سوار ہونے کے بعد صفائی کرنے لگیں

الیسی نے لکھا کہ ’ہروقت ماسک پہنے اور منہ کو ہاتھ نہ لگانے کی وجہ سے میرے چہرے کی جلد خشک ہوگئی جس کی وجہ سے مجھے الرجی کی شکایت ہوئی‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں کرونا سے بچاؤ کی چیزیں پہنتے پہنتے جسمانی طور پر بہت تھک گئی ہوں، میں 6 گھنٹے تک باتھ روم نہیں جاسکتی اور نہ ہی پانی پی سکتی ہوں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں