پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

انسانی جانیں کرکٹ سے زیادہ ضروری ہیں، وسیم خان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر وسیم خان کا کہنا ہے کہ انسانی جانیں کرکٹ سے زیادہ ضروری ہیں، اسٹیڈیم میں شائقین کی آمد پر پابندی کا فیصلہ سندھ حکومت کی مشاورت سے کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر وسیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر اسٹیڈیم میں شائقین کی آمد پر پابندی کا فیصلہ سندھ حکومت کی مشاورت سے کیا گیا ہے، ابھی میچز منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اس طرز کے اقدامات کیے جاتے رہے ہیں، بنگلہ دیش سیریز سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، شائقین کی آمد پر پابندی سندھ حکومت کی ہدایت پر لگائی گئی ہے۔

وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کپ کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، 24 گھنٹوں میں مزید فیصلے لیے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی، پی ایس ایل کے میچز میں شائقین کی آمد پر پابندی عائد

وسیم خان کا کہنا تھا کہ لیگ کے لاہور میں آئندہ میچز کے حوالے سے پی سی بی، پنجاب حکومت سے رابطے میں ہےاور اس حوالے سے پی سی بی صوبائی حکومت کی ہدایات پرمکمل عمل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ٹکٹوں کی واپسی پی سی بی کی ری فنڈ پالیسی کے تحت بذریعہ ٹی سی ایس مراکز پر ہوگی مزید تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے پی ایس ایل کے میچز میں شائقین کی آمد پر پابندی عائد کردی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کل کے میچز بند اسٹیڈیم میں ہوں گے، ہم میچز کروارہے ہیں لیکن مزید رسک نہیں لے سکتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں