تازہ ترین

کرونا وائرس: شہری کونسی اشیاء گھروں‌ میں ذخیرہ کریں؟ ماہرین نے بتادیا

واشنگٹن : ماہرین انسداد وبائی امراض نے تجویز دی ہے کہ جو افراد کرونا وائرس کے باعث خود کو گھروں میں محصور کررہے ہیں وہ بنیادی ضروریات زندگی گھروں میں لازمی ذخیرہ کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والے مہلک ترین نئے وائرس COVID 19 نے دنیا بھر میں اپنا خوف بٹھا دیا ہے جس کے باعث لوگوں کو خود کو گھروں میں محصور کرنا شروع کردیا ہے تاکہ ہلاکت خیز وائرس سے بچا جاسکے۔

امریکی ماہرین انسداد وبائی امراض نے گھروں میں محصور ہونے والے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ ضروری ادویات اور اشیاء زخیرہ کرلیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قلب، ذیابطس اور پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا افراد زیادہ جلدی کرونا وائرس سے متاثر ہوسکتے ہیں لہذا وہ خود کو گھروں میں محصور کرلیں۔

ماہرین نے بتایا کہ ایسے افراد گھروں میں نزلہ زکام اور بخار کی ادویات اور دیگر طبی لوازمات لازمی گھر میں رکھیں اور کھانے پینے کی وہ اشیاء جنہیں جلدی تلف نہ کرنا پڑے انہیں بھی گھر میں ذخیرہ کرلیں اور ایسی اشیاء زیادہ مقدار میں خریدیں جس کےلیے گھر سے زیادہ باہر جانا پڑتا ہے۔

Comments

- Advertisement -