تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کرونا وائرس، امریکا میں ایمرجنسی نافذ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام سرحدیں بند کریں اور وائرس پر قابو پانے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ یورپ سے امریکا آنے والوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی، امریکی شہری اسکریننگ کے بعد ہی ملک میں واپس آسکتے ہیں، اسی طرح تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز کو حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں: ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد آسٹریلوی وزیر میں کرونا وائرس کی تصدیق

یہ بھی پڑھیں: کروناوائرس: امریکا کی آدھی آبادی خطرے میں

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم کرونا ٹیسٹ کرانے کا بڑا انتظام کرنے جارہے ہیں، امریکا جلد ہی ڈرائیو تھرو ٹیسٹ کی سہولیات بھی فراہم کرے گا۔

قبل ازیں امریکی صدر نے تصدیق کی تھی کہ امریکا میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چالیس تک پہنچ گئی جبکہ آج بھی مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔

یاد رہے کہ چین نے الزام عائد کیا تھا کہ ووہان شہر میں کرونا وائرس امریکی فوجیوں کی وجہ سے پھیلا ہے۔ بعد ازاں وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -