اشتہار

” بالآخر مودی اور بھارت کو سارک کی اہمیت کا احساس ہو گیا”

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بالآخر مودی اور بھارت کو سارک کی اہمیت کا احساس ہو گیا، پاکستان پہلےسےکہہ رہا تھاسارک خطےکیلئےایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

سارک ویڈیو کانفرنس سے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیان میں کہا کہ پاکستان نےعالمی وباکی نوعیت اور خطےکیلئےکانفرنس میں شرکت کی، ڈاکٹر ظفر مرزا نے کانفرنس میں کورونا پر پاکستانی کوششوں سےآگاہ کیا اور وبا کی روک تھام کیلئے کئے گئے ٹھوس اقدامات سامنے رکھے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کافی عرصہ سےکوشش کر رہا تھا سارک کا اجلاس ہو مگر مودی سرکار اس سلسلے میں سب سےبڑی رکاوٹ تھی، بالآخر مودی اور بھارت کو سارک کی اہمیت کا احساس ہو گیا، پاکستان پہلے سے کہہ رہا تھاسارک خطےکیلئےایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کے معاملے پر پاکستان کی بڑی فتح، مودی سارک کانفرنس بلانے پر رضا مند

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کا رویہ سب کے سامنے ہےہم چاہتےہیں سارک کو فعال بنایا جائے اور مقصدہے اچھی روایات کی پیروی کر کے وبا سےچھٹکارا حاصل کیا جائے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرونا وائرس سے متعلق سارک کانفرنس بلانے کا مشورہ دیتے ہوئے پاکستان کو شرکت کی دعوت دے دی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نےسارک کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کورونا وائرس سےمتعلق کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا اور پاکستان کو شرکت کی درخواست دی جو حکومت کو موصول ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی درخواست پر پاکستان نے وزیر مملکت کی سطح پر شرکت کی رضا مندی کا عندیہ دیا۔ بھارت کا سارک کے پلیٹ فارم کو ماننا پاکستان کےمؤقف کی فتح ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں