اشتہار

کرونا وائرس ، اسٹاک مارکیٹ میں یومیہ مندی کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کرونا وائرس کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں یومیہ مندی کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ، 100 انڈیکس 2300 سے زائد پوائنٹس کمی کے بعد33 ہزار 664پوائنٹس پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آغاز شدید مندی سے ہوا ، مندی کے باعث مارکیٹ میں ٹریڈنگ پینتالیس منٹ کیلئے روک دی گئی۔

ٹریڈنگ کے بحالی کے بعد بھی اسٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار ہے، اسٹاک مارکیٹ میں 1938 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد انڈیکس 34 ہزار 124 پوائنٹس پر آگیا۔

- Advertisement -

مارکیٹ میں کاروبارکی معطلی بھی بہتری نہ لا سکی ، کاروبار کے دوران 100انڈیکس 2397 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس میں 34ہزارپوائنٹس کا لیول ٹوٹ گیا، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 33ہزار664پوائنٹس پر بند ہوا، انڈیکس میں 6.65پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب ایشیائی حصص بازاروں میں شدید مندی کارجحان برقرار ہے، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں540پوائنٹس، ہانگ کانگ انڈیکس میں1235پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ تمام چینی اسٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں 3 دن ٹریڈنگ ہالٹ لگایا گیا تھا، پیر، جمعرات، جمعہ کے روز مندی کے باعث کاروبار کو 45 منٹ کے لیے روکا گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے کے اختتامی روز جمعہ کو کاروبار کا اختتام 104 پوائنٹس کمی کے ساتھ 36 ہزار 60 پوائنٹس پر ہوا تھاجبکہ گزشتہ دوماہ میں انڈیکس میں بیس فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں