پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

پنجاب میں کرونا وائرس کے 8 کیسز کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں کرونا وائرس کے 8 کیسز کی تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں کرونا وائرس کے 8 کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یقین دلاتا ہوں مشکل وقت میں حکومت ذمہ داری پوری کرے گی۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مریضوں کو بہترین علاج فراہم کر رہے ہیں۔

دوسری جانب میو اسپتال میں مشتبہ مریض کی ہلاکت کی رپورٹ منفی آ گئی۔ جاں بحق مشتبہ مریض کی رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق غلام عمران کو کرونا وائرس نہیں تھا، غلام عمران جگر کی بیماری میں مبتلا تھا جس میں کرونا کی علامات تھیں۔

پنجاب اور سندھ میں کرونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 195 ہوگئی ہے۔

کرونا وائرس کے باعث گزشتہ روز  پنجاب حکومت نے محکمہ صحت کو ضروری سامان کے لیے 24 کروڑ کے فنڈز جاری کیے تھے

کرونا وائرس: پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئر

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 12 مارچ کو وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں