تازہ ترین

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 171 ہوگئی

ریاض: سعودی عرب میں کرونا وائرس کے مزید 38 مریض سامنے آگئے جس کے بعد مریضوں کی کل تعداد 171 ہوگئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر العبد العالی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے زیادہ تر مریض ایسے ہیں جنہوں نے بیرون ملک کا سفر کیا تھا، 20 ممالک ایسے ہیں جہاں سے کرونا وائرس کے مریض سعودی عرب پہنچے۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افواہیں پھیلانا وائرس کے پھیلاؤ سے زیادہ خطرناک ہے، افواہوں پر کان نہ دھرے جائیں۔

وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے تمام مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے، سب خطرے سے باہر ہیں تاہم ایک کی حالت نازک ہے۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس : سعودی سرمایہ کار نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق کرونا کے مریضوں میں سے ایک کا علاج انتہائی نگہداشت کے شعبے میں کیا جارہا ہے، صحت عامہ کی خدمات مسلسل فراہم کی جارہی ہیں۔

ڈاکٹر العبد العالی کا کہنا ہے کہ ہر سطح پر حفاظتی تدابیر کی جارہی ہیں، ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے آنے والوں پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے۔

سعودی وزارت صحت نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اجتماعات سے دور رہیں کسی بھی قسم کے اجتماعی پروگرام میں شرکت نہ کریں اور نہ ایسا کوئی پروگرام منعقد کریں۔

Comments

- Advertisement -