اشتہار

برطانیہ میں55 ہزار کورونا مریضوں کی موجودگی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1950 ہو گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 71 ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 407 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ،این ایچ ایس اب تک 50 ہزار افراد کے ٹیسٹ کر چکا ہے۔

برطانوی چیف سائینٹفک آفیسر سر پیٹرک نے حکومتی ہیلتھ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ میں 55000 افراد کرونا وائرس کے مریض ہیں اور اگر درست حکمت عملی نہ اپنائی گئی تو اڑھائی لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ ہے اس لیے بروقت فیصلے کر کہ ہلاکتوں کی تعداد بیس ہزار تک روکی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس: برطانیہ کا 330 ارب پاؤنڈ کے پیکچ کا اعلان

برطانیہ میں کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت نے برطانوی شہریوں کو ایک ماہ تک بیرون ملک سفر کرنے سے منع کر دیا ہے، حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ملک بھر میں سینما گھروں کو بند کر دیا گیا اور متعدد عوامی اجتماعات کو منسوخ کر دیا گیا ہے، جبکہ دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے کرونا وائرس ٹیسٹ کے بغیر بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد برطانیہ سے پاکستان جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

- Advertisement -

موجودہ صورتحال میں برطانیہ میں کرونا وائرس کی علامات کے بغیر ٹیسٹ انتہائی مشکل ہے جس کے باعث برطانوی مسافروں کے لیے پاکستان کا سفر کرنا شاید ہی ممکن ہو سکے۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں