تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ، ایرانی حکومت نے 85 ہزار قیدی رہا کردیے

تہران: ایران کی حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 85 ہزار قیدیوں کو عارضی طور پر رہا کردیا۔

ایران کی سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں واقع جیلوں میں قید 85 ہزار افراد کو مشروط رہائی دی گئی، جیسے ہی وبا پر قابو پایا جائے گا تو انہیں دوبارہ حراست میں لیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رہائی پانے والی قیدیوں کی تفصیلات اور تمام ڈیٹا لیا گیا اور انہیں پابند کیا گیا ہے کہ وہ شہر اور ملک چھوڑ کر کہیں نہیں جاسکتے۔

مزید پڑھیں:  ایران میں کورونا وائرس سے مذہبی رہنما انتقال کر گئے

ایرانی عدلیہ کے ترجمان کے مطابق رہائی پانے والے قیدیوں میں پچاس فیصد وہ لوگ ہیں جو سیکیورٹی اداروں سے تعلق رکھتے تھے اور انہیں مختلف الزامات کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

حکومتی ترجمان نے رہائی پانے والے قیدیوں کی تعداد جاری کی اور بتایا کہ اُن لوگوں کو بھی رہا کردیا جو سیاسی قید میں تھے۔ ترجمان کے مطابق جیلوں میں وبا کے پھیلاؤ کو روکنےکیلئے احتیاطی اقدامات کئے ہیں۔ چند روز قبل بھی  ایرانی حکومت نے جیلوں میں قید  70 ہزار قیدیوں کو رہائی دی تھی۔

واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس سے اب تک 853 اموات ہوئیں جبکہ 14ہزار  991 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -