اشتہار

ملک میں داخل ہونے تمام مسافروں کو قرنطینہ کیا جائے گا، عمان حکومت

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط : عمانی حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کی غرض سے سلطنت میں داخل ہونے والے مسافروں کا قرنطینہ میں رہنا لازمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چین سے شروع ہونے والے مہلک ترین وائرس کوویڈ 19 نے عالمی وبا کی شکل اختیار کرنے کے بعد جہاں دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے وہیں عمان میں بھی کرونا وائرس کا شکار افراد کی تعداد میں آہستہ آہستہ اضافہ ہورہا ہے۔

عمانی حکام کی جانب سے وبا کو پھیلنے سے روکنے کےلیے قابل ستائش اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، حکومت نے نیا اعلامیے میں اعلان کیا ہے کہ سلطنت میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کو پہلے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

- Advertisement -

مذکورہ فیصلے کے مطابق زمین، سمندر اور فضا سے عمان میں داخل ہونے والے تمام مسافروں بشمول عمانی شہریوں پر بھی نافذ العمل ہوگا۔

کرونا کا خوف: عمان نے بحرین اور مصر کے ساتھ بھی فلائٹ آپریشن معطل کردیا

خیال رہے کہ عمانی حکومت نے عالمی وبا کرونا کے مزید پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کےلیے کویت، سعودی عرب، بحرین، مصر اور اٹلی کے ساتھ اپنا فضائی آپریشن معطل کرچکی ہے جبکہ سلطنت میں تفریحی مقامات بھی بند کردئیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں