جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پاکستان میں مستند کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 326 ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مستند کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 326 ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث 2 اموات ہوئی ہیں، دونوں انتقال کرجانے والے مریضوں کا تعلق خیبرپختونخوا سے تھا۔

انہوں نے کہا کہ کرونا کے مریضوں کی تعداد بڑھے گی بھی اور کم بھی ہوگی، لوگ صحت یاب بھی ہوں گے، مریضوں کی تعداد صوبوں کے ذریعے آرہی ہیں، نیشنل ڈیش بورڈ بن گیا ہے جس سے صورتحال کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔

ظفر مرزا نے کہا کہ وفاق سمیت صوبائی حکومتیں مل کر وبا پر قابو پانے کے لیے کام کررہی ہیں، وزیراعظم نے تقریر میں میل جول میں کمی پر زور دیا ہے، ہمیں ہاتھ ملانے سے اس قسم کے میل جول سے گریز کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں: کرونا سے ڈرنے کے بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، وزیراعظم

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ چین نے کرونا وائرس کی وبا کو مزید پھیلنے سے روکا ہے، آئندہ چند روز میں چینی ماہرین کے ساتھ ویڈیو کانفرنسز کررہے ہیں، چین نے کرونا کی وبا پر قابو پایا ہے ہمیں ان سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

ظفر مرزا نے کہا کہ دنیا میں کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی تعداد 176 ہے، دنیا میں 2 لاکھ 20 ہزار کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ہے، ایک لاکھ کے قریب مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال میں جم غفیر ہوتا ہے کوشش کررہے ہیں اس کو کم کریں، معلوم ہوا ہے پرائیویٹ اسپتالوں میں او پی ڈیز بند کی جارہی ہیں، او پی ڈی میں مریض کے ساتھ ایک شخص کو جانے کی اجازت ہوگی، کوشش کریں مریض کے ساتھ صرف ایک شخص جائے۔

ظفر مرزا نے کہا کہ میڈیکل عملے کے لیے بھی تمام ضروری سامان فوری فراہم کررہے ہیں، طب سے تعلق رکھنے والے طبقے کی رضاکارانہ خدمات حاصل کی جائیں گی، پرائیویٹ اداروں اور اسپتالوں نے بھی خدمات فراہم کرنے کا کہا ہے، خدمات فراہم کرنے والوں کے شکر گزار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں